جب ہم درونِ مسالک مشترکہ ملی مسائل میں اتحاد کے لیے اختلافات سے موقع بموقع گریز کرتے ہیں اور کچھ سنگین اختلافات کو درونِ دل رکھ کر اتحاد کی طرف بڑھتے ہیں تاکہ اسلام مخالف طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہو سکیں تو پھر درونِ اہل سنت و جماعت اتحاد کے لئے فروعی اختلافات کو لے کر ہم یہ پالیسی کیوں نہیں اختیار کرتے؟؟؟
#Whats_on_your_mind
فیس بُک ہر لمحہ یہ پوچھتے رہتا ہے کہ آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ میں نے آج اسے فائنل بتادیا کہ صرف انسانیت کی فکر میرے دماغ میں بسی ہوئی ہے اور کچھ نہیں۔ اگر اس معاملے میں میری مدد کرسکو تو کرو۔ آؤ ہم سب مل کرکے انسانیت کو بچائیں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ اس دنیا میں سب کچھ ملے گا پر کوئی انسان نہ ملے گا۔
تصوف بنجر زمینوں میں گلشن کھلاتا ہے. پتھورا کے اجمیر، پانڈوؤں کے پنڈوہ، برہمنوں کے بنارس، چھتریوں کے کچھوچھہ اور راجا کے دربھنگہ میں تصوف ہی نے گُلشنِ محبت آباد کیا. کل وہ بنجر کو گلشن بناتے تھے اور آج ہم ہیں کہ بنی بنائی زمین ہاتھ سے نکل رہی ہے. ذرا سوچیے کہ وہ کون سا اثاثہ ہمارے پاس نہیں ہے جو یہ پائیدار گلشن کاری کرتا تھا
.پروفیسر شہباز چشتی سسٹنٹ پروفیسر سیتل کوچی کالج بنگال

0 تبصرے