ہیڈ لائنز

'عرس مخدوم سمنانی کے موقع پر صفہ ایجوکیشن سنٹر میں فاتحہ اہتمام




'عرس مخدوم سمنانی کے موقع پر صفہ ایجوکیشن سنٹر میں فاتحہ اہتمام 







قطب دوراں، وارث انبیاء، امام طریقت وشریعت، مخزن علم ومعرفت، سلطان العارفین، مقتدائے ارباب دین، قدوۃالسالکین،  المقربین والمحققین، سیدالعابدین، 
تاجدار ولایت، امام العلما، تارک السلطنت، غوث العالم، محبوب یزدانی، حضرت  سلطان مخدوم *سید اوحد الدین اشرف* جہانگیر سمنانی قدس سرہ کا
637 واں عُرس کے موقع پر صفہ ایجوکیشن سنٹر میں فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تلاوت قرآن پاک سےباضابطہ محفل کا آغاز ہوا ۔جس میں سنٹر کے  طلباء و طالبات نےحمد و نعت کے بعد بارگاہ مخدوم سمناں میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ صفہ ایجوکیشن سنٹر کے استاذ مفتی محمد شہنواز صاحب نے مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کی سیرت وکردار کے مختلف گوشوں کو طلباء و طالبات کے سامنے پیش کیا۔ سلام ودعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
اللہ رب العزت اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے وطفیل عُرس غوث العالم اور جملہ صالحین کی تمام تر برکتوں عظمتوں نعمتوں سے ہمارے قلوب کو منور ومجلّیٰ فرمادے اور ہم سب کو ان کے فیوض وبرکات سے مالامال فرماکر تمام آسمانی و زمینی بلاؤں سے محفوظ فرماکر تمام مشکلوں کو آسان فرمائے ،ادارہ کو حاسدین کی حسد سے محفوظ رکھے اوروادارہ کو خوب ترقی عطا فرمائے۔آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ 

 منجانب۔ العلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ۔بلتھی رسول پور،بوچہاں مظفر پور بہار


0 Comments

Type and hit Enter to search

Close