کتاب" عرفان سیرت " کی رونمائی کی تقریب بحسن و
خوبی اختتام پذیر!
مورخہ 24/ستمبر 2024ء، بروز منگل دوپہر کے وقت کاٹھمانڈو ان ہوٹل کے پروگرام ہال میں ملک نیپال کی ممتاز علمی وادبی شخصیت علامہ مفتی امام الدین سعیدی صاحب کی کتاب “عرفان سیرت” کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور مسلمانوں کو ان کی زندگی سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ اس کتاب میں رسول ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلؤوں کو خوبصورت اندازسے بیان کیا گیا ہے۔پروگرام کا آغاز قاری مزمل صاحب کی تلاوت سے ہوئی حمد بھی انہوں نے پیش کیا نعتیہ کلام پڑھا گیا اس کے بعد مقررین نے کتاب کے مصنف کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے لازمی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو نافذ کر سکیں۔ خصوصی طور پر ڈاکٹر ظفر نقوی مولانا علی منظر مصباحی ، جناب سراج فاروقی ممبر پارلیمنٹ اور علامہ خالد صدیقی رکن راشریہ سبھا نے اپنے قیمتی تاثرات سے نوازاتقریب کے اختتام پر مصنف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی یہ کتاب امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہ ہے، جو انہیں نبی ﷺ کی حیات طیبہ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی۔مزید انہوں نے اس کتاب کے پبلشر وناشر اولیا کاؤنسل نارتھ امریکہ اور امام علی لائبریری اینڈریسرچ سینٹر کا مختصر تعارف ومقاصد پیش کیا اوراس ادارہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی پروگرام کا اختتام مفتی صاحب کی دعا پر ہوا شہر کے معزز علما ودانشوران کی شرکت رہی ۔ مولانا امجد برکاتی سعیدی ، مولانا عرفان رضا ڈاکٹر ابوالحسن ، مولانا شیر علی حافظ مظہر علی حافظ نورالدین قابل ذکر ہیں
0 Comments