ہیڈ لائنز

جشن عید میلادالنبی ﷺ و نواں سالانہ انعامی مقابلہ کا انعقاد

 جشن عید میلادالنبی ﷺ و نواں سالانہ انعامی مقابلہ کا انعقاد


مورخہ 15 ستمبر 2024 بروز اتوار بعد نماز مغرب مدرسہ تیغیہ رحیمیہ، بریارپور شریف، کانٹی، مظفرپور، بہار، میں جشن عید میلادالنبی ﷺ و نواں سالانہ انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرسہ تیغیہ رحیمیہ کے 15 طلبہ و طالبات  نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنی یادداشت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ 
اس موقع پر ممتحنِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت علامہ و مولانا حافظ قاری محمد ثاقب علیمی صاحب سابق استاد جامعہ عارفیہ، سید سراواں الہ آباد نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور عید میلادالنبی ﷺ منانے کی تلقین کی اور بتایا کہ محمد رسول اللّٰہ ﷺ کی تعلیم کو عام کیجئے اور اس حسین موقع سے علمی بیداری بچوں میں پیدا کیجئے۔ جس کا ایک بہترین ذریعہ اس طرح کی محفلیں منعقد کرنا ہے۔ جس میں انھیں دین کے بارے میں کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بعدہ بچوں کے درمیان انعام تقسیم کیے گئے صلوٰۃ و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مولانا محمد ارشد رضا عارفی، حافظ محمد امتیاز عالم عارفی، مولانا محمد محسن رضا عارفی، مولانا محمد ارباز علی عارفی، محمود عالم نظام صاحب و کلیم اللّٰہ نظامی استاد مدرسہ تیغیہ رحیمیہ موجود رہے۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close