ہیڈ لائنز

صفہ ایجوکیشن سینٹر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

صفہ ایجوکیشن سینٹر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 


مسجد غریب نواز کے احاطہ میں قائم صفہ ایجوکیشن سنٹر پر عرس مخدوم جہاں حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد و تعلیمی سیشن 2024اور 2025 کا آغاز ۔آج  بعد نمازِ مغرب، مسجد غریب نواز میں عرس مخدوم جہاں کا انعقاد ہوا جس میں صفہ ایجوکیشن سنٹر کے طلبا وطالبات، گارجین اور اہل محلہ نے  پروگرام میں شرکت کیا۔ پروگرام کا آغاز حضرت مولانا حافظ و قاری عارف علیمی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا، بعدہ جناب نظیر احمد کلکتوی نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت سے محفل کا سما باندھا ۔ اس کے بعد حضرت مولانا عرفان علیمی صاحب نے علم کی فضیلت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ، پھر  حضرت مولانا ثاقب علیمی علیگ نے مخدوم جہاں حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری رحمۃ اللہ علیہ الرحمہ کی حالت زندگی پر مختصراً اور جامع گفتگو کیا، ساتھ ہی ساتھ سنٹر کی  سالانہ تعلیمی کارکردگی کے بارے میں گارجین اور سامعین  کو بتایا ، مزید سنٹر کو کیسے بہتر بنایا جاے اس پر بھی چرچا کیا۔ تقریر کے بعد صفہ ایجوکیشن سنٹر کے استاذ مفتی شہنواز عارفی کی خدمت میں ان کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ،ٹرسٹ کی جانب سے ایک جوڑا کپڑا اور نذرانہ پیش کیا گیا ، ساتھ ہی ساتھ مولانا عرفان علیمی صاحب اور نظیر کلکتوی کی خدمت میں بھی نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اخیر میں  صلات و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہؤا ۔



 

0 تبصرے

Type and hit Enter to search

Close