جشن عید میلادالنبی ﷺ اور تیسرا انعامی مقابلہ کا انعقاد
جامع مسجد غریب نواز کے احاطے میں واقع 'صفہ ایجو کیشن سینٹر،میں جشن عید میلادالنبی ﷺ اور تیسرا انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٢٨ طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔ یہ انعامی مقابلہ ٢ گروپ میں منقسم تھا، گروپ (الف) میں اٹھارہ طلباء و طالبات نے شرکت کیا جبکہ گروپ (ب) میں دس طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔ بالترتیب اول پوزیشن سلامہ ،دوسری پوزیشن محمد عاطف اور تیسری پوزیشن کاشفہ نے حاصل کیا۔اور دوسرے گروپ میں بالترتیب ثنا فاطمہ ،دوسری پوزیشن توصیف اور تیسری پوزیشن عفیفہ نے حاصل کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، بعدہ جناب نظیر کلکتوی نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک پیش کیا، اسے کے بعد یکے بعد دیگرے دونوں گروپ کے طلباء و طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا ، جبکہ ممتحنین کے فرائض حضرت مولانا ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی ، حضرت مولانا عرفان علیمی اور مولانا محمد ثاقب علیمی ،علیگ نے انجام دییے۔ اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد شہنواز عارفی( استاذ صفہ ایجوکیشن سینٹر و خطیب و امام جامع مسجد غریب نواز) نے اداکیا ۔اخیر میں حضرت مولانا ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی صاحب اورمولانا محمد ثاقب علیمی علیگ صاحب نے مختصرا اور جامع خطاب فرمایا ۔ پھر تمام طلباء و طالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔ اخیر میں صلات و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
زیر اہتمام: العلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ، بلتھی رسول ،مظفر پور

0 تبصرے