ہیڈ لائنز

بابِ علم ٹرسٹ کا چوتھا سالانہ پروگرام نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا


بابِ علم ٹرسٹ کا چوتھا سالانہ پروگرام  نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد  ہوا


۶ستمبر  ۲۰۲۴ ،  کو باب علم ٹرسٹ کا چوتھا سالانہ پروگرام  جشن عید میلاد النبی  ﷺ  نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد  ہواجس کی صدارت مولانا ساجد سعیدی مصباحی نے فرمائی۔ 


اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی آفتاب رشک مصباحی بانی و سربراہ القدس اکیڈمی و ریسرچ اسکالر بہار یونیورسٹی ، جناب پروفیسر احمد بدر صاحب کریم سٹی کالج جمشیدپور، حضرت مولانا غلام جیلانی صاحب،حضرت حافظ و قاری غلام ربانی صاحب نائب امام مسجد اسلام کپالی، ناظم اجلاس جناب شاہ مشیر عثمانی صاحب مہتمم جامعہ خلیلیہ (نسواں)، ثنا خوان بارگاہ رسالت جناب اجمل رضا قادری صاحب اور جناب صیف اللہ صفی صاحب ٹیچر کیڈس انٹرنیشنل اسکول نے شرکت فرمائی۔


 اس پروگرام میں خواتین کے لیے پروجیکٹر کے ساتھ پردے کا خصوصی اہتمام تھا جس میں خواتین ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام شہر جمشیدپور کا ایک منفرد پروگرام ہے جو بعد نماز مغرب سے شروع ہوکر نماز عشا پر تکمیل آشنا ہوتا ہے۔

 

جامع اور علمی گفتگو کے لیے بانی ٹرسٹ مولانا ساجد سعیدی مصباحی ہر سال ایک نہایت علمی شخصیت کو مدعو کرتے ہیں جلسہ کی اس خصوصیت کی بنا پر بہت سے اہل علم حضرات اس پروگرام میں شرکت فرماتے ہیں۔

0 تبصرے

Type and hit Enter to search

Close