ہیڈ لائنز

صوفیاے کرام ہمیشہ امن ومحبت کی تعلیم دیتے ہیں


صوفیاے کرام ہمیشہ امن ومحبت کی تعلیم دیتے ہیں

عرس یار ملت کے موقع پر پیام اولیا کانفرنس سے علما کا خطاب




مورخہ ۴/ اکتوبر۲۰۲۴ء   بروز جمعہ بعد نماز مغرب عرس کی تقریبات کا آغاز ہوا سب سے پہلے بی پی چوک محلہ یار نگر میں واقع مزار حضرت صوفی یارمحمد قادری چشتی پر چادر پوشی وگل پوشی کی رسم اداکی گئی فاتحہ خوانی ودعا ہوئی ، عشا کے بعد پیام اولیا کانفرنس کا آغاز ہوا پروگرام کی صدارت نبیرۂ یار ملت مفتی امام الدین سعیدی مصباحی فرمارہے تھے بیرونی ومقامی علما کی کثیر تعداد موجود تھی مجلس سے مولانا تاج محمد سعدی مولانا عبد الرحمان جامی مولانا عبد القادر برکاتی مولانا محمد رضا مصباحی نے مختصر خطاب فرمایا اور ایک ہی پیغام جو محبت وامن کا بنیادی پیغام ہے اسے اپنے اپنے انداز پیش کیا مولانا غلام مصطفی مولانا غلام نوری  مولوی فرمود عالم مولوی معظم قادری نے نعتیہ کلام پیش کیا اخیر میں صدر مجلس کا کلیدی خطاب ہوا جس میں یقیں محکم ، عمل پیہم محبت فاتح عالم کی خوبصورت تفہیم سے سامعین کو محظوظ کیا صلاۃ وسلام وقل خوانی پر مجلس کا اختتام ہوا پروگرام کی نظامت مولانا زاہد حسین نے فرمائی شرکائے بزم میں حضرت مولانا محمد علی ثقافی مولانا مقصود سعیدی مولانا مشتاق منظری حافظ ارشد رضا وغیرہم قابل ذکرہیں

0 تبصرے

Type and hit Enter to search

Close