ہیڈ لائنز

نماز تراویح میں قرآن کریم کی تلاوت عظیم سعادت ہے، ایں سعادت بزور بازو نیست

 نماز تراویح میں قرآن کریم کی تلاوت عظیم سعادت ہے، ایں سعادت بزور بازو نیست

الہ آباد، یوپی کے فتحپور گھاٹ کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 15 روزہ نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم مکمل کیا گیا۔ اس مبارک موقع پر بہار کے حافظ محمد آفتاب عالم ابن مولوی احمد حسین نے امامت کی۔ حافظ صاحب کا تعلق مجھولیا پارو، مظفرپور (بہار) سے ہے، اور انہوں نے خوش الحانی سے قرآن پاک کی تلاوت کر کے نمازیوں کے قلوب کو منور کیا۔
تراویح کے بعد ہر شب حافظ آفتاب عالم نے تلاوت کیے گئے پارے کا خلاصہ بھی بیان کیا، جس سے مقتدیوں کو قرآن کی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
مقتدی حضرات میں جناب فصیح صاحب، جناب شعیب صاحب، جناب عمران صاحب اور جناب عرفان صاحب خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ نمازیوں نے حافظ آفتاب عالم کی تلاوت کو بے حد پسند کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

0 تبصرے

Type and hit Enter to search

Close