بچوں میں امام حسین اسکالرشپ تقسیم، علمائے کرام کی شرکت
کے جی این ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام کے جی این ایجوکیشن سینٹر فار تحفیظ قرآن اینڈ تھیالوجی میں ایک روح پرور ذکرِ شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس عظیم الشان پروگرام میں شہر و بیرونِ شہر کے جید علمائے کرام کی شرکت نے محفل کو رونق بخشی اور سامعین کو سیرتِ حسینی سے روشناس کرایا۔
کانفرنس کی صدارت ممتاز عالم دین، مفتی ڈاکٹر محمد مجیب الرحمٰن علیمی (مینیجنگ ٹرسٹی، کے جی این ٹرسٹ) نے کی۔ آپ نے اختتامی خطاب میں شہدائے کربلا کی قربانی کو دینِ اسلام کی بقاء کی علامت قرار دیا اور موجودہ نوجوان نسل کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔
مہمانانِ خصوصی: حضرت مولانا ثاقب علیمی حضرت مولانا زین العابدین حضرت ڈاکٹر فصیح الزماں قادری حضرت مولانا محمد مطیع الرحمٰن رضوی حضرت مفتی اختر علی چشتی حضرت مولانا محمد رضا سعیدی
علمائے کرام نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جاں نثار رفقاء کی عظیم قربانی کو حرّیت، حق گوئی، اور صبر و استقامت کی لازوال مثال قرار دیا۔
اسکالرشپ تقسیم:
پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس موقع پر "امام حسین علیہ السلام اسکالرشپ" کے تحت 20 طلبہ کو تعلیمی امداد دی گئی۔ یہ طلبہ "کے جی این ایجوکیشن سینٹر برائے تحفیظِ قرآن و دینیات" سے وابستہ ہیں، جنہیں علمی کارکردگی اور حفظِ قرآن کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کی بنیاد پر یہ اعزاز عطا کیا گیا۔
طلبہ، طالبات اور والدین کی شرکت:
اس پروگرام میں مرکز کے طلبہ و طالبات، اُن کے والدین، اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی۔ منقبت، صلوٰۃ و سلام اور دعائے فاتحہ کے ساتھ یہ محفل نہایت روحانیت اور محبت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔





0 تبصرے