خواجہ غریب نواز ایجوکیشن سینٹر، رتوارہ چندن ،مظفرپور میں تعلیمی ورفاہی بیداری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کے جی این ایجوکیشنل اینڈ ویلفر ٹرسٹ کے ماتحت ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا اور سینٹر پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے گرم کپڑے کا بھی انتظام کیا گیا۔
اس موقع پر ہر کلاس میں فرسٹ, سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا فورتھ کلاس میں امان صادق، اویس رضا اور ثنا پروین،تھرڈ کلاس میں محمد خیابان، محمد گل بہار اور صبا نور،سیکنڈ کلاس میں محمد کاشف، محمد ریحان اور انیسہ انجم،فرسٹ کلاس میں محمد ریاض، محمد آہل اور محمد سفیان اور یو کے جی میں علیشاہ رحمتی، ارشد اور غلام مصطفی نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کی
اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی تشریف لائے ہوئے حضرت مولانا ثاقب علیمی کی جامعہ عارفیہ میں مسلسل نو سال بہتر تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دینے اور سریاں بلوک میں بحیثیت انگلش ٹیچر کے بحال ہونے پر استقبال کیا گیا اور ان کی تکریم میں شال پوشی کی گئی آپ نے تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ و طلبہ کی ذمہ داری کو موضوع گفتگو بنایا اور مفید معلومات سے حاضرین کو آگاہ فرمایا شیخ طریقت حضرت علامہ محمد ضیاء الرحمن علیمی استاد جامعہ عارفیہ سید سراواں شریف نے تعلیم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مزید سنٹرس کے قیام کو وقت کا لازمی تقاضہ قرار دیا جہاں قران حدیث اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ ہندی، انگلش، میتھ، سائنس اور کمپیوٹر وغیرہ عصری تعلیمات کا بھی انتظام ہو، مزید آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہر کسی کو نتیجہ اور دوسرے کی طرف نگاہ کیے بغیر اپنے اپنے حصے کا کام کرتے رہنا چاہیے۔ آخر میں سینٹر کے بانی حضرت علامہ ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن علیمی نے سبھی حاضرین و معاونین کا شکریہ ادا کیا اور شیخ طریقت حضرت علامہ محمد ضیاء الرحمن علیمی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔
1 تبصرے
Masha Allah
جواب دیںحذف کریں